ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے بہت پرامید ہوں، ایرانی رہنما میٹنگ میں زیادہ معقول ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

IMG 20260410 WA0143


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز سے فون انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدے کے امکانات پر وہ "بہت پرامید” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنما پریس کے سامنے اور میٹنگ میں مختلف بات کرتے ہیں اور میٹنگ میں وہ "بہت زیادہ معقول” ثابت ہوتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا: "وہ ان تمام باتوں پر متفق ہو رہے ہیں جن پر ہونا چاہیے۔ یاد رکھیں، وہ فتح ہو چکے ہیں اور ان کے پاس فوج نہیں رہی۔” انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر معاہدہ نہ ہوا تو یہ بہت تکلیف دہ ہوگا۔”
ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا جب نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان میں ایران کے ساتھ ہونے والی اہم امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ مذاکرات حالیہ جنگ کے خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیل اور لبنان کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور لبنان پر حملوں میں کمی لانے کی درخواست کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق نیتن یاہو نے حملوں کو "کم کی” (low-key) کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ پوسٹ