طلبہ کیلئے ورک پرمٹ پر بڑی فیس کا منصوبہ

news 1791436739 8484



news 1791436739 8484

(ویب ڈیسک)امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے لیے پڑھائی کے بعد کام کرنے کا راستہ مزید مشکل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے طلبہ سے ورک ٹریننگ کی مد میں بھاری فیس لینے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس پر قانونی اعتراضات بھی متوقع ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری مجوزہ قواعد کے مطابق ایف-1 ویزا رکھنے والے بین الاقوامی طلبہ کو ملک میں ملازمت سے متعلق تربیت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 70 ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، یہ تربیت ’آپشنل پریکٹیکل ٹریننگ‘ (او پی ٹی) کے تحت دی جاتی ہے، جو طلبہ کو اپنی تعلیم سے متعلق عملی کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مجوزہ نظام کے تحت طلبہ کو آن دی جاب ٹریننگ کے لیے کسی منظور شدہ ادارے کو 70 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

 اضافی ورک ٹریننگ کے لیے مزید 30 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کی تجویز ہے، اس کے مقابلے میں موجودہ نظام میں طلبہ سے تقریباً 500 ڈالر فیس وصول کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران پر پھر ممکنہ حملوں کے پیش نظر  امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم





Source link

متعلقہ پوسٹ