واشنگٹن / لندن — 13 اپریل 2026
معروف برطانوی جریدے "دی اکنامسٹ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب دوبارہ کسی نئی جنگ کی طرف نہیں جائیں گے۔ جریدے کے مطابق ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو اب جنگی محاذ پر اپنی پالیسی کی ناکامی کا ادراک ہو چکا ہے اور وہ سفارتی راستے کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں۔
دی اکنامسٹ کی رپورٹ کا سب سے چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ اگر موجودہ جنگ کا خاتمہ ہوا تو سب سے بڑی شکست کھانے والے خود ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے، کیونکہ جنگ کے نتائج ان کی توقعات اور دعوؤں کے برعکس نکلے۔
برطانوی جریدے کا یہ تجزیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی برادری جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہے۔

