حکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

IMG 20260414 WA1630


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ۲۰۳۰ تک مکمل کی جائے گی اور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کا اہم قدم ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے ذریعے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بنیادی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی جائے گی، خاص طور پر جدید کمپیوٹنگ پاور اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس (جی پی یوز) فراہم کیے جائیں گے جو جدید اے آئی سسٹمز چلانے کے لیے ضروری ہیں۔
اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے اے آئی انفراسٹرکچر کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ سرکاری اور پرائیویٹ شعبے، سٹارٹ اپس اور محققین کو کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز کی سستی اور آسان رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ اے آئی کی تحقیق، ترقی اور مختلف صنعتوں میں اس کے استعمال کو فروغ مل سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جی پی یوز اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کی فراہمی پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی، جو نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی اور ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دے گی۔ یہ اعلان حال ہی میں انڈس اے آئی ویک کے دوران کیا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ