پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی

IMG 20260414 WA1685


اسلام آباد: پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو پاکستانی عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان نے موجودہ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے وفود کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے بلانے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے۔
یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے ۱۱ اور ۱۲ اپریل ۲۰۲۶ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات ۲۱ گھنٹے تک جاری رہنے کے باوجود کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکے۔ نائب صدر جے ڈی وانس کی قیادت میں امریکی وفد اور ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد نے شرکت کی تھی۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے اور سیز فائر کو مستقل بنانے کے لیے جلد از جلد دوبارہ ملاقات ضروری ہے۔ موجودہ دو ہفتوں کا سیز فائر ۲۲ اپریل تک جاری ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے بھی اس ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے آغاز میں نئے دور کی بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے اور اس پیشکش سے علاقائی استحکام کی کوششوں کو تقویت ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ پوسٹ