بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

Screenshot 20260831 231806


بشکیک (کرغزستان) — شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرتپاک ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے صدر پزشکیان کے رواں سال جون میں دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تعمیری روابط سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عملدرآمد کو خطے میں دیرپا امن کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امتِ مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صدر پزشکیان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ایرانی صدر نے انہیں دسمبر 2026 میں تہران میں ہونے والے ECO سربراہی اجلاس میں مدعو کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

متعلقہ پوسٹ