بینک ایس ایم ایس چارجز پر سوالات، صارفین سے 3.40 روپے فی میسج وصولی کا انکشاف

IMG 20260327 WA2067


اسلام آباد: پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے مختلف بینک صارفین سے ایس ایم ایس الرٹس کی مد میں فی میسج 3.40 روپے تک وصول کر رہے ہیں، جس پر اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں سے گزشتہ ایک سال کے دوران صارفین سے وصول کیے گئے ایس ایم ایس چارجز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ اس معاملے کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے اس معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کرتے رہے، جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور شفاف وضاحت دینے کی ہدایت کی۔
اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا قابل قبول نہیں اور اس معاملے میں واضح پالیسی اور ریگولیشن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ پوسٹ