کراچی کا امن و امان لندن اور نیویارک سے بہتر، آئی جی سندھ کا دعویٰ

IMG 20260401 WA2106


کراچی: Ghulam Nabi Memon نے دعویٰ کیا ہے کہ Karachi میں امن و امان کی صورتحال عالمی شہروں London اور New York سے بہتر ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں ایک سال کے دوران تقریباً 16 ہزار 500 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ لندن میں اسی عرصے کے دوران 84 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال کے دوران 32 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا، 100 سے زائد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 225 ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے باعث جرائم میں کمی لانے کی کوششیں جاری ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ