مری سے وزیرستان تک زمین لرز اٹھی؛ متعدد علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

زلزلہ 1.webp


مری سے وزیرستان تک زمین لرز اٹھی؛ متعدد علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زمین لرزتی رہی

مری اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی طرح چنیوٹ اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے دو مرتبہ محسوس کیے گئے جہاں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سرگودھا شہر اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زمین لرزتی رہی، بونیر، سوات، لنڈی کوتل اور مانسہرہ میں جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا، مردان، نوشہرہ، کرک اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ