ہنگری کے نئے وزیراعظم کا اعلان: آئی سی سی وارنٹ والوں کو گرفتار کریں گے

IMG 20260421 WA1253


بوداپیسٹ: ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹس کے حامل کسی بھی عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہنگری آئیں تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا، میگیار نے دو ٹوک جواب دیا کہ ہاں، قانون سب پر یکساں لاگو ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کی جانب سے شروع کیا گیا آئی سی سی سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی، جو مبینہ طور پر نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ