لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت شریک

IMG 20260506 WA2000


راولپنڈی — پاک فوج کے بہادر سپوت لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کرگئے۔
شہید افسر نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے اس عظیم شہید کو سلام پیش کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ