چنئی — تامل ناڈو کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ وجے نے حلف اٹھاتے ہی ایک جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسکولوں، مندروں اور بس اڈوں کے قریب واقع 717 سرکاری شراب کی دکانیں (TASMAC) بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ اقدام "منشیات سے پاک تامل ناڈو” کی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جو وجے نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں میں شامل تھا۔ حلف اٹھانے کے فوری بعد اس فیصلے نے ریاست میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ TASMAC ریاستی خزانے کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، تاہم وجے کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ نوجوان نسل اور خاندانوں کا تحفظ کسی بھی مالی نقصان سے بڑھ کر ہے۔

