پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی کا جولائی میں 4 ٹیسٹ سیریز کرانے کا ارادہ
لاہور — پاکستان ہاکی فیڈریشن نے طویل عرصے کے وقفے کے بعد ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی واپسی کی کوشش تیز کر دی ہے۔ پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا کو پاکستان میں 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے جیو نیوز کے پروگرام "اسکور” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم فیڈریشن پُرامید ہے کہ معاملات جلد حتمی شکل اختیار کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ یہ سیریز جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستانی سرزمین پر کھیلی جائے۔
پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی واپسی کو ملکی ہاکی کے احیاء کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

