ورلڈ کپ: ڈیوڈ بیکھم کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ ملے گا


لاس اینجلس — فٹ بال کی دنیا کے سپر اسٹار اور انٹر میامی کے مالک ڈیوڈ بیکھم کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ دیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سابق مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کپتان کو یہ اعزاز امریکا میں فٹ بال کو مقبول بنانے میں ان کے غیر معمولی کردار کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل دیا جائے گا جو اس سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو رہا ہے۔
بیکھم نے اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی فٹ بال کو ایک عالمی برانڈ کے طور پر متعارف کروایا۔ انٹر میامی کی بنیاد رکھ کر انہوں نے امریکی فٹ بال کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

متعلقہ پوسٹ