ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل: متنازع شقوں پر وزیراعظم کا ایکشن

اسلام آباد — وزیراعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل کی متنازع شقوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ خصوصی کمیٹی تین روز کے اندر اپنی سفارشات اور مکمل رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بل کی بعض شقوں پر سول سوسائٹی، میڈیا تنظیموں اور حزبِ اختلاف کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کا از سرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
کمیٹی بل کی تمام متنازع دفعات کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرکے مقررہ وقت میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام فریقین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ