عمران خان نے تیل کی قیمتیں کم کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے پر لے گئے تھے: احسن اقبال


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک میں قیمتیں مصنوعی طور پر کم رکھ کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 12 سال بعد پاکستان کو دوبارہ اپ گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت کے 4 سالوں میں ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اور وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلوں کی بدولت ملک کی معیشت میں ٹرن اراؤنڈ آیا ہے، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہوتی ہے، اور موجودہ عالمی قیمتیں گوگل پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود انہیں نیچے رکھ کر ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ