جنوبی کوریا میں نایاب پھول دریافت ماہرین حیران

news 1786600286 6200



news 1786600286 6200

(24 نیوز)شمالی کوریا کی سرحد کے قریب جنوبی کوریا میں ایک پہاڑی علاقے میں نایاب پھول لیوپرڈ لِلی دریافت ہوا ہے۔

 یہ دریافت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ اس پھول کی موجودگی اب تک معلوم جغرافیائی حد سے مزید شمال میں سامنے آئی ہے۔

جنوبی کوریا کے نیشنل آربوریٹم کے ماہرین نے پھول کی دریافت کو ریکارڈ کیا۔

 ماہرین کے مطابق اس دریافت سے پودے کی قدرتی پھیلاؤ کی شمالی حد کے بارے میں نئی معلومات مل سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں اُلوؤں کو بھگانے کا انوکھا طریقہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ شمال میں موجود علاقوں تک جنوبی کوریائی محققین کی رسائی انتہائی محدود ہے، اس لیے شمالی کوریا میں ہی پھول کی موجودگی اور اس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینا مفید ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پودوں کی جغرافیائی حدود کا تعین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

 موسمیاتی تبدیلی بھی پودوں کے قدرتی مسکن اور ان کی پھیلاؤ کی حدود کو تبدیل کر رہی ہے، اس لیے ایسی دریافتیں مستقبل میں تحفظِ ماحول کی منصوبہ بندی میں مدد دے سکتی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ