(ویب ڈیسک) جرمنی میں کئی جگہوں پر جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے اور کم از کم دو علاقوں میں جنگل کی آگ نے انسانی آبادیوں کو متاثر کیا اور لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز جنگل میں آگ پھیلنے کے بعد 1,800 افراد کو نکال لیا گیا۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کی خبر کے مطابق، تقریباً 1,800 لوگوں کو مغربی جرمنی میں راتوں رات اپنے گھر چھوڑنا پڑے کیونکہ جنگل کی آگ آبادی کے انتہائی قریب ہی پھیل گئی، حکام نے جمعے کو بتایا کہ ہیلی کاپٹروں اور فوج کے آلات کو آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
بیلجیئم اور ڈچ سرحدوں کے قریب واقع قصبے ہرٹگین والڈ کے ایک ضلع کو اس وقت خالی کرالیا گیا جب جمعہ کی صبح تک آگ 25 ہیکٹر (تقریباً 60 ایکڑ) سے 300 ہیکٹر تک پھیل گئی۔
آج جمعہ 14 اگست کی رات تک جرمنی میں جنگل کی آگ کی جو صورتِ حال ہے اس میں دو مقامات خاص اہم ہیں، اور دونوں ایک دوسرے سے خاصے فاصلے پر ہیں۔ ان میں سے ایک ہرٹگین والڈ ہے۔ یہاں اس وقت سب سے سنگین وائلڈ فائر بڑھ رہی ہے۔
یہ بیلجیم کی سرحد کے قریب Eifel کا علاقہ ہے۔
Gey کے تقریباً 1,800 سے 2,000 باشندوں کو جمعہ کی صبح تقریباً 4 بجے evacuate کیا گیا۔
آگ آبادی سے تقریباً 150 تا 300 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ تقریباً 300 ہیکٹر علاقہ جل رہا ہے۔
آگ ابھی قابو میں نہیں آئی۔ اس علاقے میں دوسری جنگِ عظیم کا ناکارہ بارودی مواد موجود ہے۔ جنگل کی آگ کی زد میں آ کر اس بارودی مواد کے پھٹنے سے آگ بجھانے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ فائر فائٹرز کے لئے کام زیادہ خطرناک ہو رہا ہے۔

جنگل کی آگ سے شدید متاثر ہونے والا دوسرا علاقہ Rheinland-Pfalz: Langenfeld اور Arft ہے۔ یہ نقل مکانی کا دوسرا اہم محاذ ہے، مگر یہاں ابھی مکمل اویکیوئشن نہیں ہوئی بلکہ evacuation کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے۔
Mayen-Koblenz district میں Langenfeld اور Arft کے تقریباً 900 باشندوں کو کہا گیا کہ وہ ممکنہ نقل مکانی کے لئے تیار رہیں اور 2-3 دن کی ضروری چیزیں ساتھ رکھنے کی تیاری کریں۔
آگ کے دھوئیں سے Hohenleimbach، Netterhöfe، Hausten اور Morswiesen بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو کھڑکیاں، دروازے اور اے سی، وینٹی لیشن بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔
چار جگہوں پر جنگل کی آگ
آج جرمنی میں کم از کم چار مختلف خطوں میں قابلِ ذکر جنگل کی آگیں firefighting کے مرحلے میں ہیں، لیکن Gey واحد مقام ہے جہاں آج رات بڑی آبادی کو بالفعل گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔ Rheinland-Pfalz میں تقریباً 900 افراد کو نقل مکانی کسی بھی وقت کرنا پڑ سکتی ہے۔
Sachsen کے Plauen اور NRW کے Gey دونوں میں آگ کئی دن سے چل رہی ہے، جبکہ Gey میں ہوا کا رخ بدلنے کے بعد صورتحال اچانک انتہائی سنگین ہوئی۔ MDR بھی آج کی رپورٹ میں Eifel اور Plauen دونوں کو نمایاں کر رہا ہے۔

جرمنی میں آج جنگل کی آگ کے فعال ترین مقامات
Nordrhein-Westfalen، Hürtgenwald-Gey، Kreis Düren
Nordrhein-Westfalen، Möhnesee، Kreis Soest
Rheinland-Pfalz، Kreis Mayen-Koblenz، Langscheid کے قریب بڑا forest + grassland fire جاری ہے۔
Langenfeld اور Arft کے تقریباً 900 باشندوں کو evacuation کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
Hohenleimbach، Netterhöfe، Hausten اور Morswiesen میں بھی دھوئیں کا مسئلہ ہے۔
Sachsen، Plauen، Vogtland، Meßbach
یہ وائلڈ فائر پرانی ہو چکی ہے۔ لیکن ابھی بجھی نہیں۔آج رات تیسری رات بھی firefighters کام کر رہے ہیں۔تقریباً 120-130 اہلکار hot spots/Glutnester ختم کر رہے ہیں۔
علاقہ عوام کے لیے بند ہے۔ابھی آبادی کو evacuation نہیں کیا گیا۔
Sachsen-Anhalt، Harz، Benneckenstein–Trautenstein
یہاں بھی fire ابھی مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہوئی۔ فی الحال گھروں یا لوگوں کو خطرہ نہیں بتایا گیا۔
Bayern، Landkreis Bamberg، Oberhaid کے قریب یہ نسبتاً چھوٹی وائلڈ فائر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ میں 37 جگہوں پر جنگل کی آگ،ہزاروں بے گھر، فوج کی مدد طلب، مزید متعدد زخمی ہسپتال پہنچ گئے
یہ بھی پڑھیں: کروشیا میں جنگل میں آگ سے درجنوں افراد جھلس گئے، ہزاروں کی نقل مکانی

