
(ویب ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ہفتے کے روز اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز پر "ایرانی قبضہ ہی رہے گا”، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ "جلد”ہرمز کی آبی گزرگاہ کو امریکی سرزمین کا حصہ قرار دیں گے۔
کاظم غریب آبادی نے ایکس پر کہا، "آبنائے ہرمز ایرانی رہی ہے، ایرانی ہے، اور ایرانی رہے گی۔” غریب آبادی نے مزید کہا کہ راستہ "صرف ایران کے حکم پر کھولا اور بند کیا جائے گا”۔
ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ امریکہ کی ایران کو شکست دینے کے بعد، "بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے والا ہوں”۔
ایران نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان پر جوابی حملہ کیا کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین کا حصہ قرار دینے جا رہے ہیں۔ایرانی حکام نے اپنے اس مؤقف پر اصرار کیا کہ اور کہا کہ ایران نے جس اہم توانائی کی آبی گزرگاہ کو مسدود کیا ہے وہ "ایرانی ” ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد ہرمز کو امریکی ٹیری ٹری قرار دینے جا رہاہوں، ٹرمپ کا ڈرامائی اعلان
28 فروری تک آبنائے ہرمز ایک مکمل آزاد بحڑی راستہ تھی لیکن جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے آبنائے ہرمز کے زیادہ تر حصے پر ڈی فیکٹو کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔ 28 فروری کے بعد سے اس اہم ترین آبی گزرگاہ میں بحری ٹریفک برائے نام ہے اور جہازوں پر ایران کی جانب سے حملے روز کا معمول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں کئی زلزلوں سے کہرام برپا ہو گیا، درجنوں افراد جاں بحق، 38 لاشیں مل گئیں

