وزیراعظم شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام کی ملاقات — ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

IMG 20260316 WA1931


اسلام آباد — 16 مارچ 2026
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ امور برائے آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیرِاعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تازہ ترین پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انجینئر امیر مقام نے تینوں خطوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں جماعت کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ