
(ویب ڈیسک) یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن کیرا میگیان 34 سال کی عمر میں فوت ہو گئی۔ دنیا بھر کے اتھلیٹس اس المناک رخصت پر سوگوار ہیں۔
آئرلینڈ کی مڈل ڈسٹنس رنر اور یورپی گولڈ میڈلسٹ کیرا میگیان آنتوں کے کینسر کے ساتھ جنگ کچھ عرصہ لڑتی رہیں لیکن آخر ہار گئیں۔ ان کی عمر صرف 34 برس ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میگیان کی فیملی نے تصدیق کی کہ صبح 6 بجکر 30 منٹ پر کیرا میگیان اپنے پیاروں کی موجودگی میں کینسر کے خلاف جنگ ہار گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانڈیا نے مسٹر بیسٹ سے ایک لاکھ جیت کر کتوں اور بچوں کی فلاح پر لگا دیئے
میگیان کا انتقال بیلفاسٹ میں اپنے محبت کرنے والے پرانے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے۔ میگیان نے جولائی 2025 میں اپنی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا اور بعد میں یہ بھی بتایا تھا کہ یہ بیماری ایک اگلی سٹیج میں پہنچ چکی تھی۔
رننگ میں شاندار کارکردگی اور قومی ریکارڈز
شمالی آئرلینڈ میں کاؤنٹی ڈاؤن کے علاقے پورٹا فیر سے تعلق رکھنے والی کیرا نے آئرلینڈ کی سرکردہ مڈل ڈسٹینس رنرز میں اپنا شمار کرایا اور کئی قومی ریکارڈز قائم کیے۔
انہوں نے 2016 کے ریو اولمپکس اور 2021 میں منعقد ہونے والے ٹوکیو گیمز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔
ٹریک پر کیرا کی مختصر ثابت ہونے والی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی 2024 میں اس وقت آئی جب انہوں نے روم میں ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 1500 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا۔ زخمی ہو جانے کی وجہ سے وہ اسی سال پیرس اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکی تھیں ورنہ وہاں انہیں زیادہ برا ریوارڈ ملنا یقینی تھا۔۔
بیماری کے دوران حوصلہ اور آخری خیالات
میگیان اپنی بیماری کے پورے دورانیے میں انتہائی مثبت رہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ ہر دن میں اطمنان اور خوشیاں تلاش کر رہی تھیں۔ کینسر کی تشخیص کے بعد لوگوں کی طرف سے ملنے والی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی تھی۔
جون میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا کیریئر رکھنے پر بہت شکر گزار ہیں جو بہت سے دوسرے لوگوں کو حاصل نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل میں نئی حکومت بنائیں گے، حماس کی مذمت لیکن دہشتگرد نہیں کہیں گے، عرب جوائنٹ لسٹ کے لیڈر کا اعلان
میگیان نے 2022 میں 1500 میٹر میں یورپی سلور اور 2016 میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں اسی ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
آئرلینڈ کی اولمپک فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ملک نے ایک ہیرو کو کھو دیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشعل او نیل نے کہا کہ تمغوں، ریکارڈز اور کھیلوں کے اعزازات سے ہٹ کر کیرا کو ان کی گرم جوشی، جرات اور کردار کی زبردست طاقت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ وہ میگیان کے وقت سے پہلے انتقال پر گہرا رنجیدہ ہیں۔

