کراچی، سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

chhipa1777578883 0



کراچی:

سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں بائیک سوار شہزاد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان عاطف شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ