معمولی گھریلو جھگڑے پر ظالم بھتیجے نے سگے تایا کو ڈنڈے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

fotojet 81786952841 0


لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو تنازع کے دوران بھتیجے نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کر کے 72 سالہ تایا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ باگڑیاں چوک میں پیش آیا جہاں کرامت نامی شخص کا اپنے بھائی نیامت سے گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران نیامت کے بیٹے محمد الیاس نے مبینہ طور پر اپنے تایا کرامت پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی اور اب واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ