افقی ٹیک آف کرنے والا دنیا کا پہلا ڈرون جنگی طیارہ متعارف

news 1787032042 6699



news 1787032042 6699

(24 نیوز)امریکی اسلحہ ساز  کمپنی شیلڈ اے آئی نے جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا افقی ٹیک آف کرنیوالابے پائلٹ جنگی طیارہ  ایکس بیٹ (X-BAT) تیار کر لیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس جدید ڈرون طیارے کو پرواز کے لیے روایتی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ سڑک، میدان یا کسی بھی مناسب کھلی جگہ سے اڑان بھر سکتا ہے۔

 جس سے جنگی کارروائیوں میں اس کی عملی افادیت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

 ایکس بیٹ تقریباً 26 فٹ لمبا اور 39 فٹ چوڑا ہے، اس پر مختلف اقسام کے میزائل اور بم نصب کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے تیسری بار امریکی صدر بننے کا اشارہ: کیا پروفیسر جیانگ کی پیش گوئی سچ ہونے جا رہی ہے؟

 یہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد تقریباً دو ہزار میل تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کو ریڈار کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور خصوصی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

 طاقتور انجن کی بدولت یہ تیز رفتار پرواز کرنے اور مختلف جنگی مشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایکس بیٹ تجرباتی آزمائشوں کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کر چکا ہے ۔

توقع ہے کہ آئندہ چھ سے سات ماہ کے دوران اسے امریکی فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 دفاعی ماہرین کے مطابق رن وے سے آزاد یہ جدید جنگی طیارہ مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ