اسلام آباد میں فائرسیفٹی اقدامات مکمل ہونے تک سی ڈی اے کے ہفتہ وار بازار بند کردئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق جی سکس اور ایچ نائن میں ہفتہ وار بازاروں کے سٹال ہولڈرزنے فائر اینڈسیفٹی اقدامات نہیں کئے تھے، ضلعی انتظامیہ نے فائر سیفٹی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، بعض سٹال ہولڈرز کی جانب سے فائر سیفٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام سٹال ہولڈرز کی جانب سے فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرنے تک بازار بند رہیں گے، کسی ممکنہ احتجاج اورسیکیورٹی اقدامات کے تحت سری نگر ہائی وے پولیس پولیس نفری لگائی گئی۔

