ایرانی کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی ایرانی آرمی چیف

news 1795923447 6250



news 1795923447 6250

( 24 نیوز ) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک خلیج فارس میں آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
ایران کے یوم بحریہ کے موقع پر ہفتے کو جاری پیغام میں انہوں نے آبنائے ہرمز کی بندش کو ایرانی بحری افواج کا مقدس اور غیر متزلزل مشن قرار دیا، جسے ایرانی عوام اور قیادت کی حمایت حاصل ہے۔

امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ علاقائی پانیوں میں جہاز رانی پر ایران کے مسلسل کنٹرول نے امریکی فوج کی کمزوری اور بے بسی کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی طاقتور بحریہ اور مسلح افواج کی دیگر شاخیں عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں دشمن کی کمزوری اور مایوسی واضح ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر میں اڑتا بحری جہاز؟ ویڈیو نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر دیا!

ایرانی آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دشمن کو سمندر میں بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ