وزیراعظم نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کر دی

1787131665 وزیراعظم 5.webp


وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں، ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیرِ پٹرولیم بذات خود ریفائنریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ