چین کے دارالحکوت بیجنگ میں بدھ کو 2026 ورلڈ روبوٹ کانفرنس شروع ہو گئی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نمائش میں روبوٹس نے قلابازیاں لگانے، پارسلز چھانٹنے، گھریلو اشیا ترتیب دینے اور پیانو بجانے سمیت مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
یہ کانفرنس 19 سے 23 اگست تک جاری رہے گی، جس کے ساتھ ورلڈ روبوٹ ایکسپو، ورلڈ روبوٹ مقابلہ اور 70 سے زائد معاون تقریبات بھی منعقد ہو رہی ہیں۔
ایکسپو تقریباً 50 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں چار نمائش گاہیں ہیں۔
اس میں 300 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جہاں دو ہزار سے زیادہ نمائشیں اور 150 سے زائد نئی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔

