اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ خاتون کا عالمی ریکارڈ

news 1787209701 1469



news 1787209701 1469

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار  نے ایک چھوٹے سے اسٹکی نوٹ پر ہاتھ سے 150 مختلف الفاظ لکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیاہے۔

پشپاجوتھی نے دبئی میں اپنی غیر معمولی باریک لکھائی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اسٹکی نوٹ پر سب سے زیادہ الفاظ لکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

خاتون کے مطابق وہ بچپن سے ہی گینیز ورلڈ ریکارڈز دیکھتی رہی ہیں اور ہمیشہ اس کا حصہ بننے کا خواب رکھتی تھیں۔

 ایک دن انہیں اچانک یہ خیال آیا اور انہوں نے ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی مالیاتی مشیر بیوی کے ذریعے 10 لاکھ روپے رشوت لیتے گرفتار

 اس چیلنج کے دوران ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ 150 الفاظ ایک ہی چھوٹے اسٹکی نوٹ پر اس طرح تحریر کیے جائیں کہ تمام الفاظ واضح اور پڑھنے کے قابل بھی رہیں۔

 اس مقصد کے لیے انہیں اپنی تحریر اور جگہ کے استعمال میں خاصی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

 یوں اپنی باریک اور محتاط لکھائی کی بدولت پشپاجوتھی نے اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں درج کرا لیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ