اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے تناظر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں چینی باشندوں کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔”وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد ہمارے اقتصادی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔وزیراعظم نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چینی باشندوں کی آمد و رفت کے لیے سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ پوسٹ
تھائی لینڈ پر کمبوڈین فوج کے حملے کے مناظر منظرِ عام پر آ گئے
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ طور پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں کمبوڈین فوج کی جانب سے تھائی لینڈ پر کیے گئے حملے کے لمحات کی ویڈیوز اور مناظر سامنے آ گئے ہیں۔ ان مناظر میں سرحدی علاقوں میں شدید فائرنگ، توپ خانے کے…
نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل اتوار سے دوبارہ شروع ہوگا، ایران جنگ کے بعد عدالتی کارروائی بحال
یروشلم،— اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری طویل کرپشن کیس کی سماعت اتوار 12 اپریل 2026 سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران نافذ کردہ ایمرجنسی کی وجہ سے معطل سماعتیں اب بحال ہو رہی ہیں۔ عدالت کا بیان ہے کہ ”ایمرجنسی ختم…
سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت، قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ پہنچ گیا
کراچی: گزشتہ سال جولائی میں سی ویو پر گاڑی سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان سلطان ظفر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ پہنچ گیا۔ میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاؤ اسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر صبا سہیل کررہی ہیں جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ سلطان ظفر مبینہ حادثے کے دوران شدید…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید
بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، صدر ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو یکسر مسترد کر دیا. امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا. وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس سے خطاب…
جنگلاتی آگ پر قابو پانے کیلئےخودکار ڈرونز کی آزمائش
(24 ںیوز)امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن کا مقصد آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کرکے ابتدائی مرحلے میں بجھانا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن نے حال ہی میں خودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ…
آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے بھارت کے…

