حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی 21 اگست کےلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کےبعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

