طالبان رجیم نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر ناکام کر کے رکھ دیا.
امریکی تھنک ٹینک نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا. امریکی تھنک ٹینک دی صوفان سینٹر کے مطابق امریکیتان بدستورایک ناکام ریاست کے طور پر دہشتگرد گروہوں اورمختلف پُرتشدد شدت پسند عناصرکیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے.
القاعدہ افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کے ذریعے فتنہ الخوارج کو تربیت فراہم کر رہی ہے، طالبان کے سخت گیر اقدامات اور دہشتگرد وں سے گٹھ جوڑ نے افغانستان میں عدم استحکام اورمجرمانہ سرگرمیوں کو بڑھایا.
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان مسلسل عالمی تنہائی کا شکار ہے جبکہ ملکی معیشت بھی تیزی سے زوال پذیر ہے. افغانستان بدستور عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے.

