وشاکھاپٹنم: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ایک افسوسناک واقعے میں 6 سالہ طالب علم کی موت ہوگئی، جس کے بعد اسکول میں بچوں پر تشدد کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لٹل گارڈن اسکول میں بچے کو مبینہ طور پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے تھپڑ مارا، جس کے کچھ ہی دیر بعد بچہ کلاس روم میں بے ہوش ہوکر گر گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بھارت میں استانی کا تھپڑ، 6 سالہ بچہ کلاس روم میں مر گیا
منظر سی سی ٹی وی پر ریکارڈ- خوف اور صدمے سے دل کا دورہ پڑا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں لٹل گارڈن اسکول میں ہوم ورک نہ کرنے پر… pic.twitter.com/XXVgPN8Yq1
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) August 21, 2026
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ٹیچر کو بچے کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم بچے کی موت کی حتمی طبی وجہ تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوگی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

