بھارتی دفاعی کمپنی میں کرپشن کے انکشافات، 2000 کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک

india defence companies corruption1792557389 1


بھارتی دفاعی کمپنیوں میں بدعنوانی کے انکشافات نے فوجی معاہدوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ مودی حکومت کی کارکردگی اور ادارہ جاتی کمزوریوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک دفاعی کمپنی کے خلاف کرپشن تحقیقات کے نتیجے میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10 فوجی معاہدے سوالات کی زد میں آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے تقریباً 500 کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ایک سرکاری عہدیدار کو رشوت دی۔

جریدے کے مطابق زیرِ تفتیش کمپنی بھارتی فوج کو گولہ بارود، حملہ آور اور نگرانی کرنے والے ڈرونز سمیت حفاظتی آلات فراہم کرتی تھی۔ تحقیقات کے نتیجے میں فوجی معاہدے منسوخ ہونے کی صورت میں بھارتی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ایک سینئر بھارتی صحافی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار سیاسی مقاصد کے لیے نام نہاد فوجی طاقت کے نام پر سارا پیسہ کرپشن میں جھونک رہی ہے۔

دوسری جانب ان انکشافات نے بھارتی دفاعی اداروں میں بدعنوانی اور فوجی خریداری کے معاملات پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

https://img.express.pk/media/videos/india_defence_companies_corruption.mp4





Source link

متعلقہ پوسٹ