آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا

news 1794401076 7924



news 1794401076 7924

(ویب ڈیسک)  ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے  کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، یہ ٹینکر آبنائے ہرمز — جو کہ ایک اہم آبی گزرگاہ ہے — میں ایک غیر مجاز راستے سے گزر رہا تھا۔

برطانوی فوج نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایک ٹینکر کو پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ ‘یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر’ (UKMTO) نے ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی، اور واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایل پی جی مافیا کی لوٹ مار روکنے کیلئے بڑی تبدیلیوں کا آغاز، اوگرا کا اختیار ختم 

انگلینڈ کے سمندروں میں ہونے والی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے سنٹر  ‘یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر’ نے یہ بھی بتایا کہ عملے کی صورتحال کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔ UKMTO برطانوی فوج کا ایک حصہ ہے جس کے ذمے سمندری تحفظ کی نگرانی کرنا ہے۔

گزشتہ ماہ،  برٹش سنٹر نے کہا تھا کہ اسے حملوں کی درست تعداد بتانے میں "مشکل کا سامنا” ہے، کیونکہ اب زیادہ تر بحری جہاز ان واقعات کی اطلاع دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

یہ  واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ایرانی اور UKMTO کی رپورٹس ایک ہی واقعے کے بارے میں ہیں یا نہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ