ٹرمپ کا ایران کیخلاف معاشی پابندیوں کا اعلان، تعاون کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی

news 1787195216 3891



news 1787195216 3891

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دنیا سے ایران کے ساتھ ہر قسم کا معاشی تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے تیل کی اسمگلنگ سمیت ہر قسم کا معاشی تعلق ختم کیا جائے، بصورت دیگر بڑے اقتصادی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں، ہوائی اڈوں اور حکومتی اداروں کو ایران کے لیے کسی بھی قسم کی لائف لائن کا کردار ادا کرنے کی اجازت دے گا تو اسے شدید معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے تیل کی اسمگلنگ، کیش منتقلی، تبادلے، شپ رجسٹریز اور فرنٹ کمپنیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اماراتی ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور ایران کو تنہا کرکے شکست سے دوچار کریں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ