
(24نیوز) اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔
فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے لیے پروازیں تحقیقات جاری رہنے تک معطل رہیں گی۔
ترجمان فلائی دبئی کاکہناہے کہ مسافروں، عملے اور آپریشنز کی حفاظت اور بہبود ایئر لائن کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کا امیر جماعت اسلامی کی پیشکش کا خیرمقدم
فلائی دبئی نے پروازوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

