اسلام آباد:
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدارتی محل، سینٹو ڈومنگو میں صدر ڈومینیکن ریپبلک لوئس آبینادر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔
پاکستان اور ڈومینیکن ریپبلک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، سیاحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے صدر لوئس آبینادر کو پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
سفیر پاکستان رضوان شیخ نے صدر آبینادر کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔
صدر ڈومینیکن ریپبلک نے عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

