دوڑ لگاتا روبوٹ اچانک تڑپ ٹرپ کر مر گیا

news 1787470633 5836



news 1787470633 5836

(24 نیوز)2026 کی بیجنگ میں منعقد ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں لائیو مظاہرے کے دوران ایک انسان نما روبوٹ (ہیومنائڈ) قابو کھو بیٹھا اور فرش پر بری طرح ہاتھ پاؤں مار کر تڑپنے لگا۔

بیجنگ ہی میں ہونے والی ایک تربیتی دوڑ کے دوران ایک انسان نما روبوٹ ایک گدّے دار دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے باڈی سے چنگاریاں نکلنے لگیں، اور وہ تباہ ہو گیا۔

روبوٹ پوری رفتار سے دوڑ رہا تھا، اچانک ایسا لگنے لگا جیسے اس نے اپنا توازن اور کنٹرول کھو دیا ہو، اور وہ سیدھا دوڑتے رہنے کی بجائے کراس میں آ کر رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت: بلی کو ’’سرکاری نوکری‘‘ مل گئی

 ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس کا جسم تقریباً دو حصوں میں تقسیم ہوتا دکھائی دیا۔

 یہ واقعہ پانچ روزہ ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کی تیاریوں کے دوران پیش آیا، جسے ’’روبوٹ اولمپکس‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے، یہ مقابلے 22 اگست  سے  بیجنگ میں جاری ہیں۔

16 ممالک کی 666 ٹیموں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 2,056 مشینیں ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ