دہشت گردی کے خلاف وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک پیج پر آ گئے

IMG 20260211 WA0340


پشاور:
دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے کور ہیڈکوارٹر پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، قومی سلامتی کے مشیر، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے بالخصوص حساس علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی اور ادارہ جاتی تعاون پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کی زیر نگرانی ایک خصوصی ماڈل کے طور پر سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات نافذ کیے جائیں گے، جسے بعد ازاں صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبے مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ