گیلپ سروے: 73 فیصد پاکستانی فوج کی غزہ میں تعیناتی کے حامی

IMG 20260211 WA0341


اسلام آباد:
گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں نے غزہ میں پاکستانی فوج کی تعیناتی کی حمایت کی ہے، جو فلسطینی عوام کے لیے ملک میں مضبوط عوامی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق 55 فیصد شرکاء نے بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جبکہ 18 فیصد نے جزوی حمایت کی۔
اس کے برعکس صرف 6 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی، جبکہ 16 فیصد شرکاء اس حوالے سے واضح رائے دینے سے قاصر رہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان میں فلسطین کے مسئلے پر عوامی جذبات اور خارجہ پالیسی سے متعلق مضبوط رائے کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ