ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائےگا: وزیراعظم

ee718467fa8a14c7287503cc9709c02f L


وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائےگا۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنےکی جرات نہ کرے۔

اسلام آباد میں معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی یاد میں قائم یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ یادگار فتح کے سائے میں پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، قائد اعظم نے قوم کو غلامی کے اندھیروں سے نجات دلا کر آزادی دلائی، معرکہ حق کی کامیابی پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یادگار فتح افواج پاکستان کی برتری کی علامت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج دلوں میں جذبات کا سمندر ٹھاٹے مار رہا ہے، فیلڈ مارشل و افواج پاکستان کو معرکہ حق کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، دشمن کو عبرتناک شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ہے، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائےگا، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنےکی جرات نہ کرے، پاکستان کے ہم سب وارث ہیں، اختلافات دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکاہے، چاہتے ہیں دنیا نئے تنازعات سے محفوظ رہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔ ترکیے بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن چکا ہے، مکہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کی علامت ہے، فلسطینی عوام کے حقوق کےلیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کے لیے ہمارا مؤقف دو ٹوک ہے، قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ ہےکہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی سے روکیں۔صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بروقت جنگ بندی کروائی، امید ہے مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدر ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں، پاک بھارت جنگ بندی سے لاکھوں جانیں بچائیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ