پیرس: محمد بن سلمان کی ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

397905 1776840159


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اتوار کو پیرس میں ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اس ایونٹ میں کمپیوٹر گیمز سے لے کر شطرنج تک، ای سپورٹس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ یہ پہلی بار تھا کہ ای سپورٹس ورلڈ کپ سعودی عرب سے باہر منعقد ہوا۔

ای ڈبلیو سی کے پہلے دو ایڈیشن سعودی دارالحکومت ریاض میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے تھے، تاہم خطے کی غیر یقینی جغرافیائی و سیاسی صورت حال کے باعث 2026 میں اس کے لیے ایک نئے مقام کا انتخاب ضروری ہوگیا۔

عرب نیوز کے مطابق مئی میں نئے میزبان کے طور پر اعلان کیے جانے والا پیرس ایک بہترین انتخاب ثابت ہوا۔

فرانسیسی دارالحکومت کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ ایونٹ کو ریاض سے پیرس منتقل کرنے کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد پیرس نے ثابت کیا کہ ای ڈبلیو سی اب ایک عالمی ایونٹ بن چکا ہے۔ تین جولائی کو آغاز کے بعد سے 100 سے زائد ممالک کے 2,000 سے زیادہ کھلاڑیوں اور 200 کلبوں نے اس میں شرکت کی۔

اتوار کو چینی ٹیم آل گیمرز نے سعودی عرب کی دو مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم فالکنز کو شکست دے کر ویڈیو گیمنگ کے ای ڈبلیو سی کا ٹائٹل جیت لیا۔

فرانسیسی صدر میکروں نے ایونٹ کے دوران نمایاں گیمرز سے ملاقات کی اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

ٹورنامنٹ کے مقابلوں کو او ٹی ٹی پارٹنرز، سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے دنیا کے 160 ممالک میں نشر کیا گیا جبکہ توقع ہے کہ پورے مقابلے کے دوران 7,000 گھنٹے کی لائیو پروگرامنگ تیار کی جائے گی۔

آئندہ سال کا ایڈیشن دوبارہ ریاض میں منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ