امریکہ میں پناہ کے خواہشمندوں کیلئے برُی خبر ویزے منسوخ ہونے کا امکان

news 1787651988 4679



news 1787651988 4679

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسے افراد کے 2 لاکھ تک کاروباری اور سیاحتی ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جنہوں نے امریکہ پہنچنے کے بعد ملک میں رہنے کے لیے پناہ کی درخواست دی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ اقدام ویزے منسوخ کرنے کی امریکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہو سکتی ہے، اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی بھی متوقع ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام اس معاملے پر محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے غیر ملکیوں کے غیر تارکینِ وطن ویزے منسوخ کرنے کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں جو مختصر مدت کے لیے امریکہ آنے کا دعویٰ کرکے یہاں آئے، لیکن بعد میں مستقل طور پر رہنے کے لیے پناہ کی درخواست دے دی۔

 مزید پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ، 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ٹومی پیگوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد کے ویزے منسوخ کیے جا سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل مسلسل جاری رہے گا، اس لیے ویزے منسوخ کیے جانے والوں کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے اور کارروائی مرحلہ وار کی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اس کا مقصد ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے جنہوں نے سیاحت یا کاروبار کے لیے امریکہ کا ویزا حاصل کیا، لیکن بعد میں ملک میں طویل عرصے تک رہنے کے لیے پناہ کی درخواست دے دی۔

محکمہ خارجہ اور امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے اس معاملے پر مزید وضاحت کے لیے درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ