مفت گیس بس کا سفر  بھی فری! بڑا اعلان ہو گیا

news 1787635934 2906



news 1787635934 2906

(ویب ڈیسک)ریاست تمل ناڈو کی وجے سرکار نے گذشتہ روز اسمبلی سیشن 2026 کے دوران ایک بڑا اعلان کیا، انہوں نے ایوان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو ہر سال تین مفت ایل پی جی (LPG) سلنڈر دیے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم اگلے سال 2027 میں پونگل کے تہوار سے نافذ العمل ہوگی۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو اسمبلی میں گرانٹس کے مطالبات پر 17 اگست سے بحث جاری ہے،اسی سلسلے میں، دو دن کی چھٹی کے بعد آج (24 اگست) صبح 9:30 بجے اسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی کے رول 110 کے تحت مفت کوکنگ سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق، گھریلو خواتین کو ہر سال تین سلنڈر مفت ملیں گے۔ تمل ناڈو میں ‘انپورنانی سپر سکس’ نامی یہ اسکیم پونگل 2027 سے شروع ہوگی۔

سالانہ 2.5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو فائدہ

وزیراعلیٰ نے ایوان میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت سالانہ 2.5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو ہر سال تین سلنڈر مفت دیے جائیں گے، اس اسکیم کے لیے 4,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی، حکومت کے مطابق، اس اسکیم سے 1,38,16,104 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، حکومت نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ اقتصادی طور پر کمزور خاندانوں، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور 2.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے معذور افراد کے خاندانوں کو ملے گا۔

مفت سلنڈر مستفیدین تک کیسے پہنچے گا؟
وزیراعلیٰ وجے نے کہا کہ جب مستفیدین (بنیفشریز) گیس سلنڈر کے لیے رجسٹریشن کریں گے، تو آئل کمپنیوں سے لسٹ حاصل کی جائے گی اور سلنڈر کی قیمت براہِ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل (ڈیپازٹ) کر دی جائے گی، وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی کو بتایا کہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں، وزیراعلیٰ وجے کی ٹی وی کے (TVK) پارٹی کے سب سے اہم انتخابی وعدوں میں سے ایک مفت کوکنگ سلنڈر فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں جشنِ میلاد النبی ﷺ  پربھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی

وزیراعلیٰ نے دیگر یہ اعلانات بھی کیے
وزیراعلیٰ وجے نے اعلان کیا ہے کہ ‘ویٹری پناینا تھٹم’ (وکٹری جرنی اسکیم) کے تحت بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت کو مزید بڑھایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم 2 اکتوبر سے نافذ کی جائے گی،انہوں نے اس سلسلے میں رول 110 کے تحت اعلان کیا اور کہا کہ پہلے مرحلے میں، خواتین میٹروپولیٹن اور شہری علاقوں میں چلنے والی ایکسپریس، ایل ایس ایس (LSS) اور ڈیلکس سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔

گاندھی جینتی سے نفاذ، ٹرانس جینڈر کے لیے مفت سفر

اضلاع کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے، خواتین مضافاتی (موفصل) اور پہاڑی علاقوں میں عام کرائے والی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، حکومت نے اس اسکیم کو بابائے قوم گاندھی جی کے یومِ پیدائش، یعنی 2 اکتوبر سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے سالانہ تقریباً 6,000 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا، اس میں آمدنی کی کوئی حد یا سفر کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد بھی اس اسکیم کے تحت مفت سفر کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:47سال بعد۔۔!امریکا نے بڑافیصلہ سنا دیا

‘پرندور نیو ایئرپورٹ پروجیکٹ’ منسوخ

اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ وجے نے ‘پرندور نئے ایئرپورٹ پروجیکٹ’ کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا، اس سے قبل، اسپیکر جے سی ٹی پربھاکر نے معروف فلمی اداکارہ سوکار جانکی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پڑھی، اسمبلی کے تمام اراکین نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ