
(24نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن سے متعلق صدر ٹرمپ کے حق میں بڑا فیصلہ سنادیا۔
فیصلے کے تحت ٹرمپ کو ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے قواعد میں تبدیلیوں کی اجازت مل گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے 6-3 سے صدارتی حکم کے خلاف وفاقی عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا،صدر ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں بڑی تبدیلیوں کا حکم جاری کیا تھا،صدارتی حکم میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کیلئے اہل ووٹرز کی وفاقی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انجن میں خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ساحل کے بجائے سمندر میں اتار دیا
ایگزیکٹو آرڈر میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو اہل ووٹرز کی فہرست مرتب کرنے کا کہا گیاتھا۔

