پمز اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ وجہ سامنے آگئی

پمز اسپتال 11.webp


پمز اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ وجہ سامنے آگئی

جس انکیوبیٹر میں آگ لگی اس میں موجود بچی زندہ بچ گئی۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بچوں کی اموات کے معاملے میں آتشزدگی کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ ایک انکیوبیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے بعد آگ نے ہال میں موجود دیگر انکیوبیٹرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال میں موجود تمام انکیوبیٹرز کے گیس سلنڈر ایک دوسرے سے منسلک تھے جس کے باعث آگ ایک انکیوبیٹر سے دوسرے تک پھیل گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جس انکیوبیٹر میں آگ لگی اس میں موجود بچی زندہ بچ گئی جب کہ دیگر انکیوبیٹرز میں موجود بچوں کی اموات ہوگئیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ