پمز اسپتال کے افسوسناک واقعہ پر مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا

مصطفیٰ کمال 11.webp


پمز اسپتال کے افسوسناک واقعہ ہر مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا

سانحہ پمز کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کوئی چیز نہیں چھپے گی، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے افسوسناک واقعہ پر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پمز واقعے میں سب سے پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی کی بھی کوتاہی یا لاپروائی ثابت ہوئی تو اسے نہیں چھوڑیں گے، تحقیقات کے دوران تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک نرس کے مطابق صبح 6 بج کر 38 منٹ پر ایئرکنڈیشن میں اسپارک ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لوگوں کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ فوٹیج میں 2، 3 نرسز کو وارڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کوئی چیز نہیں چھپے گی اور تمام باتیں تحقیقات میں سامنے آئیں گی۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وہ ساڑھے 3 بجے اسلام آباد پہنچے اور وہاں سے سیدھا پمز اسپتال آئے ہیں۔ وزیراعظم باس ہیں اور ان کی جانب سے جتنے احکامات ہوں گے وہ اتنی ہی بات کریں گے۔

مصطفیٰ کمال مزید کہتے ہیں کہ پمز اسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والا آتشزدگی کا سانحہ ملک کی تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود شہید ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے جاں بحق بچوں کی ماؤں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن ماؤں کے لخت جگر چلے گئے، ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ