پاکستان کے نیزہ پھینک کے ہیرو ارشد ندیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بڑے مقابلے بڑے اعصاب کا کھیل ہوتے ہیں۔ قوم کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کے ساتھ کھیلنے والے ارشد ندیم نے دباؤ کے عالم میں شاندار کم بیک کیا۔
ابتدائی دو مشکل کوششوں کے بعد انہوں نے اپنے آخری تھرو پر زبردست طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85.96 میٹر پھینکا، جو نہ صرف اس ایونٹ میں ان کا بہترین تھرو تھا بلکہ اسی کارکردگی نے انہیں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرا دیا۔
اس شاندار پرفارمنس نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ارشد ندیم دنیا کے بڑے اسٹیج پر مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان کا اعتماد اور فارم فائنل میں پاکستان کے لیے سنہری موقع پیدا کر سکتی ہے۔