پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ، پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

d40995b3272026ef9ad56ec8d7af655d L


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے، بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے پُر عزم ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ